Sunday , December 17 2017
Home / News / Latest News / آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ورلڈ الیون مقررہ 20 اوورز میں صرف 177 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنائے اور ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198 رنز کا ٹارگٹ دیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 86 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد 39 اور شعیب ملک 38 رنز بنا کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرز پر رہے۔

Image may contain: text

ورلڈ الیون کے تسارا پریرا 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے جبکہ مورنی مورکل، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ الیون کی جانب سے سیمی 16 گیندوں پر 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، سہیل خان اور شاداب خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Check Also

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule, Fixtures, Dates, Timetable

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Complete Schedule

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule Date: February 22, 2017 Match: Peshawar Zalmi …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *