Wednesday , December 13 2017
Home / News / Latest News / واٹس ایپ فیچر: اب ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ پر میسج سینڈ ہوگا

واٹس ایپ فیچر: اب ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ پر میسج سینڈ ہوگا

اسمارٹ فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ پر چیٹ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروادیا، اب ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی بھی گروپ ممبر پیغام شیئر نہیں کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اسمارٹ فون کی وہ ایپ ہے جس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارفین موجود ہیں اور وہ آپس میں رابطہ رکھنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی خواہشات کے مطابق مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

اتنظامیہ کی جانب سے نیا فیچر ’Restricted Groups‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب کسی بھی ممبر کا پیغام ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ میں شیئر ہوسکے گا۔

اس فیچر کے تحت ایڈمن کو یہ بھی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی صارف کو گروپ سے 72 گھنٹوں کے لیے Disableکرے گا جس کے بعد اُسے کوئی مسیج، تصویر یا گروپ پر شیئر ہونے والی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بعد اب کوئی بھی صارف اگر کسی میسج کا جواب دینا چاہے گا تو وہ ایڈمن کی منظوری کے بعد ہی گروپ پر شیئر ہوسکے گا۔

اتنظامیہ کی جانب سے اس فیچر کا ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن متعارف کروایا گیا ہے تاہم کچھ عرصے بعد یہ عام صارفین کی دسترس میں بھی ہوگا۔

Check Also

اپنی تصویر اتاریں اور 75,000 روپے تک نقد انعامات جیتیں

پاکستان میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کیلئے تصویری مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *