Wednesday , December 13 2017
Home / News / Entertainment / سلمان کے ساتھ فلم میں دیکھنے کیلئے مداحوں کو 3 سال انتظار کرنا ہوگا، شاہ رخ خان

سلمان کے ساتھ فلم میں دیکھنے کیلئے مداحوں کو 3 سال انتظار کرنا ہوگا، شاہ رخ خان

salman-khan-cameo-in-shah-rukh-khan-filmبالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں اور دونوں نے اب تک 2 ہی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کرن ارجن‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ شامل ہے۔

دونوں اسٹارز میں طویل عرصہ اختلافات رہے ہیں لیکن 3 سال سے دونوں میں دوستی مضبوط ہوچکی ہے اور اب ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ فلموں میں مختصر کردار میں بھی نظر آتے ہیں۔

کنگ خان نے سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں مختصر کردار کیا ہے جس کے بعد سلومیاں کے کنگ خان کی فلم میں مختصر کردار کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب کنگ خان نے ان تمام خبروں پر خاموشی توڑ ڈالی ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اور سلمان خان سال بھر اپنی فلموں میں مصروف ہیں اور کام بھی کافی ہے جس کی وجہ سے ایک ساتھ فلموں میں نظر آنا ناممکن ہے تاہم اگر ایسا ہوا بھی تو مداحوں کو 2020 تک انتظار کرنا ہوگا۔

سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کنگ خان کے مختصر کردار کے باوجود باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔

Check Also

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule, Fixtures, Dates, Timetable

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Complete Schedule

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule Date: February 22, 2017 Match: Peshawar Zalmi …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *