Wednesday , December 13 2017
Home / News / Entertainment / جنید جمشید کی زندگی پر مبنی ڈاکومینٹری فلم ’آنسو‘

جنید جمشید کی زندگی پر مبنی ڈاکومینٹری فلم ’آنسو‘

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف ثناء خواں جنید جمشید کے ساتھی اور معروف گٹارسٹ سلمان احمد نے اپنے دوست کی پہلی برسی کے موقع پر ماضی کے یادگار لمحات پر مبنی ڈاکومینٹری فلم جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور بینڈ وائٹل سائن میں بحیثیت گلوکار اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والے جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو اُس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جسے چترال سے واپس آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثہ پیش آیا اور اُس میں موجود تمام ہی مسافر بشمول جنید جمشید جاں بحق ہوگئے تھے۔

جنید جمشید نے دورانِ طالب علمی میں میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا، جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنی فن کا مظاہرہ کیا، بعد ازاں اس چھوٹے سے بینڈ وائٹل سائن نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور دل دل پاکستان جیسے مشہور قومی نغموں کو تخلیق کیا تاہم بعد میں انہوں نے میوزک کی دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے توبہ کرلی تھی۔

وائٹل سائن کے گٹارسٹ سلمان احمد جنید جمشید کے اس قدر قریبی دوست تھے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے باوجود کئی بار اپنے مرحوم دوست سے گانے کی فرمائشیں پوری کروائیں۔

سلمان احمد نے دوست کی پہلی برسی کے موقع پر ثمینہ گوبل ویلنس ایشیٹیو کے ساتھ مل کر جنید جمشید کی زندگی کے خصوصی لمحات کو یکجا کر کے فیچر فلم تیار کی ہے۔

بدھ کے روز وائٹل سائن اور جنون کے گٹارسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جنونیز اور وائٹل سائن کے مداحوں کی پرزور فرمائش پر ’آنسو‘ ریلیز کی جارہی ہے، جس میں جنید جمشید کے ساتھ گزارے ہوئے تمام ہی لمحات شامل ہیں‘۔

Check Also

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule, Fixtures, Dates, Timetable

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Complete Schedule

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule Date: February 22, 2017 Match: Peshawar Zalmi …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *