Home / News / Latest News / وزیراعظم نے پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کردیا

watershipوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسٹرٹیجک پالیسی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹینکر کی تیاری پرخوشی ہے ، امید ہے پاک ترکی تعاون سے مزید فلیٹ بھی تیار ہوں گے ، فلیٹ ٹینکر کی تیاری دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول میں مدد گارثابت ہوگی۔

کراچی میں وار شپ فلیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن معاشی طور پر مضبوط جمہوری پاکستان ہے، فلیٹ کی تیاری پروزارت دفاعی پیداوارمبارکباد کی مستحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، ترکی سے ہمارے معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، دفاع کےشعبے میں دونوں ملکوں کےتعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور میر حاصل بزنجوبھی تقریب میں موجود تھے۔

اس سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئر پورٹ پروزیراعظم کااستقبال کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)کےرہنما اسماعیل راہو،سینیٹر سلیم ضیاء اورنہال ہاشمی بھی موجودتھے۔

Check Also

ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی اننگز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *