Wednesday , December 13 2017
Home / News / Latest News / پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرکےدکھائیں گے‘ نوازشریف

پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرکےدکھائیں گے‘ نوازشریف

سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئین اورقانون پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا، نظریے پرقائم رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 44 ویں برسی کے موقع پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی قائم کرکے دکھائیں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی سے نظریاتی تعلق ہے، محمودخان اچکزئی کی جماعت اور ہماری جماعت ایک ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نےخان عبد الصمدخان کے نظریے پرعمل کرکےدکھایا ہے، ہم نے پاکستان میں بہترین سڑکیں بنائی ہیں۔

انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کےغیورعوام کی بہادری کا قائل ہوں، بلوچستان کےعوام پاکستان کے اصل محافظ ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ4 سال میں بلوچستان میں ترقی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، بلوچستان میں سڑکیں اور موٹرویز بن رہی ہیں، صوبہ ترقی کررہا ہے۔

Check Also

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule, Fixtures, Dates, Timetable

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Complete Schedule

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule Date: February 22, 2017 Match: Peshawar Zalmi …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *