Home / News / Latest News / گوگل کا نیا شاہکار پکسل 2 اور 2 ایکس ایل

گوگل کا نیا شاہکار پکسل 2 اور 2 ایکس ایل

google-pixel-2گوگل کمپنی کی جانب سے سان فرانسسکو میں آج گوگل پکسل 2 اور 2 ایکس ایل متعارف کیے جائیں گے۔

 گوگل کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز پکسل 2 اور پکسل ایکس ایل آج لانچنگ تقریب میں متعارف ہوں گے جس کو بنانے کے  لیے ایچ ٹی سی کی انجینئرنگ ٹیم نے بھی کام کیا ہے۔

لانچنگ تقریب میں گوگل کمپنی صارفین کو اس کے فیچرز اور ڈیزائن کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

گزشتہ ماہ آئی فون 8 ،8 پلس اور ایکس متعارف کرائے گئے تھے جس کے بعد گوگل کے نئے اسماٹ فون ماڈلز کے جلد متعارف ہونے کے چرچے شروع ہوگئے تھے تاہم صارفین کا انتظار آج ختم ہوجائے گا۔

اس کے متعارف ہونے سے پہلے ہی ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پہلے ہی لیک ہوچکی ہیں اور اسی بناء پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر گوگل پکسل 8 اور 2 ایکس ایل ایسا ہوگا۔

یہ نیا فون ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 835 یا 836 پراسیسر کے ساتھ ہوگا، جس میں ایچ ٹی سی یو 11 کی طرح کا اسکیویز کنٹرول، 1440اسکرین، فور جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی۔

ان کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ نئے اوریو اینڈرائڈ سسٹم پر مشتمل ہوں گے اور ساتھ ہی کیمرہ پہلے سے زیادہ اچھے نتائج فراہم کرے گا۔

توقع کی جاتی ہے کہ گوگل کے نئے اسمارٹ فون سیٹ نئے سام سنگ اور آئی فون کے متعارف کردہ نئے ماڈلز کا مقابلہ کریں گے۔

Check Also

شاباش ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *