Wednesday , December 13 2017
Home / Help Desk / Science & Technologies / گوگل میپ پر ”موٹرسائیکل موڈ“ فیچر متعارف

گوگل میپ پر ”موٹرسائیکل موڈ“ فیچر متعارف

گوگل نے بھارت میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے گوگل میپس میں ”موٹرسائیکل موڈ“ کے نام سے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر موٹرسائیکل سواروں کے سفر کو مزید آسان بنا دےگا۔اس فیچر سے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے آرام سے بہترین، مختصر ترین اور آسان راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ راستے میں روڈ بلاک تو نہیں یا منزل مقصود کے قریب پارکنگ کی سہولت ہے یا نہیں۔نیا فیچر گوگل میپس کے ورژن 9.67.1 میں شامل کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس فیچر کو دوسرے ممالک میں کب متعارف کرائے گا۔

Check Also

بلوچستان بورڈنے ایف اے/ایف سی کے سالانہ امتحانات کااعلان کردیا

بلوچستان بورڈنے ایف اے/ایف سی کے سالانہ امتحانات کااعلان کردیا ۔امتحانات 24اپریل 2018کو شروع ہونگے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *