Wednesday , December 13 2017
Home / Help Desk / Science & Technologies / فیس بک کا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟

فیس بک کا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک چاہتی ہے کہ صارفین تصاویر، ویڈیوز اور لنکس شیئرز کرنے کے درمیان اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کریں۔اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنا ایک دلچسپ نیا فیچر Did You Know ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا ہے۔اس میں صارفین سے مختلف سوالات کے ذریعے ایسی معلومات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ آپ آرام سے کسی اور کو بتانا پسند نہ کریں۔مزید پڑھیں : فیس بک میں یہ دلچسپ تبدیلی استعمال کرکے دیکھی؟یہ فیچر آپ کو اپنی پروفائل پیج پر جانے پر ایک نئے سیکشن کی شکل میں نظر آئے گا۔فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کامفیس بک وہاں آپ کی منتظر ہے کہ آپ آئیں اور چند پرمزاح یا مضحکہ خیز سوالات کے جوابات دیں جیسے پسندیدہ سپر ہیرو، پسندیدہ کھیل، خفیہ صلاحیت، ڈریم جاب کیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔یہ فیچر فیس بک نے نوجوانوں میں مقبول ایک ایپ tbh’s سے لیا گیا ہے۔اس ایپ کو فیس بک نے رواں سال اکتوبر میں خرید لیا تھا، جہاں لوگوں سے دیگر افراد کے بارے میں سوالات کی شکل میں مثبت رائے حاصل کی جاتی ہے۔یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیںتاہم اس ایپ کے برعکس فیس بک نے اسے اپنی سائٹ کا حصہ بنایا ہے۔جب آپ سوالات کا جواب دیں گے تو آپ اسے رنگا رنگ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی شکل دے کر اپنی وال پر شیئر کرکے دوستوں کو بھی دکھا سکتے ہیں۔یا آپ اپنی ذات کی حد تک بھی محدود رکھ سکتے ہیں۔

Check Also

بلوچستان بورڈنے ایف اے/ایف سی کے سالانہ امتحانات کااعلان کردیا

بلوچستان بورڈنے ایف اے/ایف سی کے سالانہ امتحانات کااعلان کردیا ۔امتحانات 24اپریل 2018کو شروع ہونگے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *