Wednesday , December 13 2017
Home / News / Latest News / کنفیڈریشن کپ جرمنی نے جیت لیا

کنفیڈریشن کپ جرمنی نے جیت لیا

جرمنی نے چلی کو ایک صفر سے شکست دے کر کنفیڈریشن کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

روس میں ہونے والے 2017 کے کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل میچ آغاز سے ہی دلچسپ رہا، دونوں جانب سے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

پہلے ہاف میں جرمنی کی جانب سے اسٹرائیکر لارس اسٹنڈل کے گول نے جرمنی کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا، جرمنی کی جانب سے گول داغنے کے بعد چلی نے متعدد بار حساب برابر کرنے کی کوشش کی، تاہم جرمنی کے مضبوط دفاع نے چلی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔

میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایک بار پھر عالمی چیمپئن کی جانب سے مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اسے کامیابی نہ مل سکی۔

دوسری جانب چلی نے بھی حساب برابر کرنے کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھی مگر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

فائنل میں لارس اسٹنڈل کے واحد گول نے جرمنی کو کنفیڈریشن کپ کا بھی چیمپئن بنا دیا۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے میکسیکو کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

Check Also

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule, Fixtures, Dates, Timetable

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Complete Schedule

PSL – Pakistan Super League T20 2018 Schedule Date: February 22, 2017 Match: Peshawar Zalmi …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *